the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل 2؍مارچ (اعتماد نیوز)مسٹر جی کشن ریڈی صدر بی جے پی تلنگانہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت مرکز میں اقتدار سنبھال نے کے بعد سے تلنگانہ کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کی ہے۔ تلنگانہمیں قومی شاہراہوں کیلئے، ڈبل بیڈروم مکانات کیلئے، نوجوانون کو روزگار کیلئے، گریٹر ورنگل میونسپل کارپویشن کو امرت اور ہریٹیچ کے زمرے میں شامل کرنے کیلئے ، سوچھ بھارت اور پینے کے پانی کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ٹھوس اقدام کی ہے ۔ مسٹر جی کشن ریڈی آج شام پریس کلب ہنمکنڈہ میں میٹ دی پریس کو مخاطب کررہے تھے۔ جس کی صدارت کیشوامورتی صدر پریس کلب نے انجام دی۔ کشن ریڈی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انکی پارٹی اقلیتوں سے دور ہے اور پارٹی ٹکٹ دینے کے معاملے میں اقلیتوں کے ساتھ ناانصاف ہوئی ہے۔ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ اقلیتوں کی ترقی کے بغیر ہندوستان کی ترقی ناممکن ہے۔ اقلیتوں کو بھی پارٹی سے قریب کیا جائے گا اور انکی ترقی انکے مطالبات پر غورکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ بی جے پی نے اقلیتوں گریٹر ورنگل بلدیہ کے انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا ہے۔آئندہ ایسی غلطی



نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل میں کوچ فیکٹری اور ویاگن فیکٹری کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ مرکزی حکومت اچھے تعلقات اور ترقی کیلئے گریٹر ورنگل کے انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ ڈالنا ضروری ہے۔ کیونکہ بی جے پی سے منتخب کردہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دورنگل کی ترقی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں گریٹر ورنگل کو اسمارٹ سٹی میں شامل کیا جائے گا۔ بی جے پی کی خدمات سے سارا ہندوستان اور بیرونی ممالک بھی خوشی کا اظہار اور ستائش کررہے ہیں۔ کشن ریڈی نے بتایا کہ جرنلسٹوں کے مسائل بھی بہت ہیں اسکی بھی یکسوئی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے گذشتہ 18ماہ میں وہ تمام کام انجام دیئے ہیں جسکی سابق میں نظیر نہیں ملتی ۔مسٹر کشن ریڈی نے بتایا کہ چند ایسے گروپس اور ایسے طبقات ہیں جو بی جے پی کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ بی جے پی ایک سیکولر اور تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کو اپنا مقصد بناچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کیلئے بی جے پی نے جو بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام انجام دینے کا بیڑھ اٹھایا ہے اسکی نظیر ملنا مشکل ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.